بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993میں ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا؟،نواز شریف
آج تک سمجھ نہیں آئی کہ میری حکومت کا تختہ کیوں الٹا گیا، میرا پوچھنے کا حق ہے کہ آخر میرے ساتھ ایسا کیوں کیاگیا،ن لیگ کے پرانے ساتھی سونے میں تولنے کے لائق ہیں،پارٹی اجلاس سے خطاب
فیصل علوی ہفتہ 18 مئی 2024 17:18
(جاری ہے)
اس کے بعد جعلی مقدمے بھگتے اور27سال کی سزا سنائی گئی۔
ملک کو ایٹمی قوت بنانے پر مجھے سزائے موت دلوانے کی بھرپور کوشش کی گئی۔جب میرے خلاف کچھ نہ بن سکا تو 7 سال کیلئے ملک بدر کردیاگیاتھا۔ہماری70سالہ تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے۔ جلاوطنی کے بعد واپس آئے اور2013میں دوبارہ ہماری حکومت آئی۔ اقتدار میں آنے کے بعد 2013میں بنی گالہ گیاتھااور بانی پی ٹی آئی کو مل کر ساتھ چلنے کی پیشکش کی تھی ۔ان سے کہا تھا کہ 35پنکچروں کی بات کو جاتے دیں اور آئیں مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں۔مجھے بنی گالہ میں اس وقت تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔مگر اس کے بعد سازش کر کے دھرنے شروع کر دئیے گئے تھے۔دھرنوں کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی کیاگیا۔ جب چینی صدر پاکستان کے دورے پر آئے تو سی پیک کے معاہدے کئے گئے۔ سی پیک کے ذریعے ملک میں پاور پلانٹس اور موٹرویز بنائیں۔نواز شریف نے مزیدکہا کہ بہت عرصے بعد ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں، پورے ملک سے پارٹی قیادت یہاں موجود ہے۔ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں، یہاں موجود ایک ایک چہرہ ن لیگ کا ستون ہے۔میرے بہترین لیگی ساتھیوں پر سنگین مقدمات بنائے گئے۔ مشکل حالات میں ن لیگ نے بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا۔یہاں موجود ایک ایک چہرہ ن لیگ کا ستون ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جھوٹے مقدمات چلائے گئے۔ پرانے ساتھی سونے میں تولنے کے لائق ہیں۔قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مرحومہ کلثوم نواز کی جدوجہد تاریخی تھی۔ ایٹم بم نہ بنانے کیلئے5ارب ڈالر آفر کئے گئے تھے۔ ہمارے زمانے میں بڑے بڑے منصوبے لگنا شروع ہوئے، ان منصوبوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے، مجھے نکالنےوالے بھی کہتے تھے موٹرویزپرکیوں پیسہ لگارہاہے۔ آج ان موٹرویز کی افادیت کا پوری قوم کوعلم ہے،سب جانتے ہیں موٹرویزنے پاکستان کی معیشت میں کتناحصہ ملایا۔اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
’عمران خان کو رہا کرو‘، نیویارک سٹیڈیم میں بھی سابق کپتان کے چرچے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، نیویارک سٹیڈیم میں ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ
-
پاک بھارت میچ کا ٹاس کب ہوگا ،بڑی خبر آگئی
-
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
-
آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے، نوازشریف
-
پاک بھارت میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار
-
پاک بھارت میچ شروع ہونے سے پہلے بارش کی اینٹری
-
’جس جس طرح وزیراعظم وزیراعلیٰ کی کارکردگی کا شور زیادہ ہو رہا ہے عمران خان کی سازش کا شور بڑھتا جا رہا ہے‘
-
باجوڑ پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
-
وزیراعظم نے بہترین سفارتکاری سے ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کر دی، مریم نواز
-
ہماری جدوجہد تب تک جاری رہے گی جب تک مینڈیٹ چور گھروں کو نہیں جاتے
-
کینگرو بلے بازوں کا بھرپور لاٹھی چارج
-
تینوں جماعتوں میں کوئی صلاحیت نہیں، عوام پاکستان پارٹی ملکی معاملات کو حل کرے گی
-
عماد وسیم کے ممکنہ متبادل کھلاڑی کا نام سامنے آ گیا
-
نوازشریف کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں، اقتدار کیلئے جب بیانیہ تبدیل ہوتو اس سے اتفاق نہیں تھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.