حکومت نے برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 75 روپے تک کی مزید کمی کردی

کوکنگ آئل فی لیٹر سستا ہو کر525 روپے اوربرانڈڈ گھی بھی 525 روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 مئی 2024 18:36

حکومت نے برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 75 روپے تک کی مزید کمی کردی
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی 2024ء) وفاقی حکومت کی ہدایت پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 75 روپے کی مزید کمی کردی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اے برانڈڈ کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر سستا ہو کر 525 روپے اوربرانڈڈ گھی 25 روپے کم ہوکر 525 روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے۔ جبکہ بی برانڈ گھی اور آئل کی قیمت میں فی لیٹر 70 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ دونوں اشیاء 380 روپے میں فروخت ہو رہی ہیں۔

مزید برآں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر278.45روپے پر مستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق 4پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر279.54 روپے سے گھٹ کر279.50 روپے ہو گئی جبکہ یورو کی قدر میں91 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قدر 302.99 روپے سے کم ہو کر302.08 روپے پر آ گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر میں 1.08روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس سے برطانوی پونڈ کی قدر353.39 روپے سے گھٹ کر 352.31 روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات کے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار میں کہا گیا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.06 فیصد کمی ہوئی۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 21 اعشاریہ 22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مہنگائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں سولہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں ہفتے جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ایک ہفتے میں آلو کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 28 پیسے، بیف 10 روپے، مٹن 20 روپے ، دال چنا فی کلو 3 روپے تک مہنگی ہوئی، انڈے فی درجن 2 روپے، زندہ مرغی فی کلو ایک روپے اور دہی کی قیمت 27 پیسے بڑھ گئی۔ اسی طرح حالیہ ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلوقیمت میں 27 روپے، پیاز فی کلو قیمت 27 روپے اور لہسن کی فی کلو قیمت میں 46 روپے تک کمی ہوئی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments