مجھے جعلی کیس میں نااہل کرنے والے ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے
کسی ملک میں صدر اور وزیراعظم کو ججز حکومت سے نہیں نکال سکتے، پھر ایسے شخص کو لایا گیا جس نے تباہی مچا دی، کیا ثاقب نثارکی آڈیو لیک کااحتساب نہیں ہونا چاہیے؟ قائد ن لیگ نوازشریف کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 مئی 2024 19:13
(جاری ہے)
بہت اچھا لگ رہا ہے کہ ہر صوبے کی قیادت یہاں موجود ہے پارٹی کیلیے مشکلات برداشت کرنے والوں پہ مجھے بہت فخر ہے میں دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ مسلم لیگ ن کے بہترین ساتھی ہیں۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ بہت عرصے بعد ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں، پورے ملک سے پارٹی قیادت یہاں موجود ہے۔ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں، یہاں موجود ایک ایک چہرہ ن لیگ کا ستون ہے۔ میرے بہترین لیگی ساتھیوں پر سنگین مقدمات بنائے گئے۔ مشکل حالات میں ن لیگ نے بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا۔یہاں موجود ایک ایک چہرہ ن لیگ کا ستون ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جھوٹے مقدمات چلائے گئے۔ پرانے ساتھی سونے میں تولنے کے لائق ہیں۔قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مرحومہ کلثوم نواز کی جدوجہد تاریخی تھی۔ ایٹم بم نہ بنانے کیلئے5ارب ڈالر آفر کئے گئے تھے۔ ہمارے زمانے میں بڑے بڑے منصوبے لگنا شروع ہوئے، ان منصوبوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے، مجھے نکالنےوالے بھی کہتے تھے موٹرویزپرکیوں پیسہ لگارہاہے۔ آج ان موٹرویز کی افادیت کا پوری قوم کوعلم ہے،سب جانتے ہیں موٹرویزنے پاکستان کی معیشت میں کتناحصہ ملایا۔ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں 2013 میں تحریک انصاف کی حکومت نہیں بنتی تھی اگر ہم مدد نہ کرتے۔ ہم نے ہمیشہ جمہوری اصولوں پر سیاست کی۔ ہم نے ان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے انہیں حکومت بنانے دی۔ ہمارا ملک کتنے بہترین انداز میں ٹیک آف کرچکا تھا اس زمانے میں موٹروے بننا شروع ہوگئی تھیں بڑے بڑے میگا پروجیکٹ لگنا شروع ہوگئے تھے۔ ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو پاکستان آج خطے میں سب سے آگے ہوتا۔ آپ کو کیا اختیار ہے کہ آپ مجھے پارٹی صدارت سے ہٹا رہے ہیں۔ نیب کو کہا جاتا ہے کہ 6 مہینے میں اس جعلی کیس کا فیصلہ کریں۔ مجھے جعلی کیس میں نااہل کرنے والے ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ 3 بندے بیٹھ کر 25 کروڑ عوام کے نمائندگی کرنے والے وزیراعظم کو تاحیات نااہل کررہے ہیں دنیا میں کہیں اور کسی وزیراعظم یا صدر کو ججز نہیں نکال سکتے۔اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
آج پاکستان ٹیم جیتی تو ایک کروڑ انعام دوں گا: کامران ٹیسوری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستانی بائولرز کی شاندار گیند بازی، بھارتی ٹیم کو آل آئوٹ کردیا
-
نسیم شاہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپس میں ویرات کوہلی کو آئوٹ کرنے والے محض دوسرے پاکستانی باولر بن گئے
-
’عمران خان کو رہا کرو‘، نیویارک سٹیڈیم میں بھی سابق کپتان کے چرچے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، نیویارک سٹیڈیم میں ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ
-
پاک بھارت میچ کا ٹاس کب ہوگا ،بڑی خبر آگئی
-
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
-
آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے، نوازشریف
-
پاک بھارت میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار
-
پاک بھارت میچ شروع ہونے سے پہلے بارش کی اینٹری
-
’جس جس طرح وزیراعظم وزیراعلیٰ کی کارکردگی کا شور زیادہ ہو رہا ہے عمران خان کی سازش کا شور بڑھتا جا رہا ہے‘
-
وزیراعظم نے بہترین سفارتکاری سے ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کر دی، مریم نواز
-
ٹی 20 ورلڈ کپ : اعظم خان بھارت کیخلاف میچ سے باہر
-
گزشتہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان زمبابوے سے ہارا لیکن فائنل کھیلا : روہت شرما
-
پاکستانی پیسرز کا خوف ، پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پِچ پر گھاس کم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.