قوم سے گلا ہےکہ ہمیں تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا لیکن قوم خاموش ہے

قوم ووٹ دیتے وقت کیوں نہیں سوچتی کہ مہنگائی کس کے دور سے شروع ہوئی؟ سب چیزیں ٹھیک ہوں گی توملک ٹھیک ہوگا، ہمارے دور میں ہر چیز کی قیمت مناسب تھی۔ قائد پی ایم ایل این نوازشریف کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 مئی 2024 19:21

قوم سے گلا ہےکہ ہمیں تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا لیکن قوم خاموش ہے
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی 2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کہا کہ قوم ووٹ دیتے وقت کیوں نہیں سوچتی کہ گزشتہ دور میں مہنگائی کتنی تھی؟ اور ہمارے دور میں کتنی تھی، مہنگائی کس کے دور سے شروع ہوئی؟ عوام سے گلا ہےکہ ہمیں تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا لیکن قوم خاموش ہے، سب چیزیں ٹھیک ہوں گی توملک ٹھیک ہوگا، ہمارے دور میں ہر چیز کی قیمت مناسب سطح پر تھی۔

انہوں نے پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد نوازشریف سب سے پہلے عمران خان کو ملنے بنی گالہ جاتا ہے جو 35 پنکچرز کی رٹ لگارہے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ الیکشن تو اللہ کے فضل سے ہم جیت گئے ہیں لیکن آپ اپوزیشن لیڈر ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہم سب ملکر پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

(جاری ہے)

بہت اچھا لگ رہا ہے کہ ہر صوبے کی قیادت یہاں موجود ہے پارٹی کیلیے مشکلات برداشت کرنے والوں پہ مجھے بہت فخر ہے میں دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ مسلم لیگ ن کے بہترین ساتھی ہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ بہت عرصے بعد ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں، پورے ملک سے پارٹی قیادت یہاں موجود ہے۔ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں، یہاں موجود ایک ایک چہرہ ن لیگ کا ستون ہے۔ میرے بہترین لیگی ساتھیوں پر سنگین مقدمات بنائے گئے۔ مشکل حالات میں ن لیگ نے بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا۔یہاں موجود ایک ایک چہرہ ن لیگ کا ستون ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جھوٹے مقدمات چلائے گئے۔ پرانے ساتھی سونے میں تولنے کے لائق ہیں۔قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مرحومہ کلثوم نواز کی جدوجہد تاریخی تھی۔ ایٹم بم نہ بنانے کیلئے5ارب ڈالر آفر کئے گئے تھے۔ ہمارے زمانے میں بڑے بڑے منصوبے لگنا شروع ہوئے، ان منصوبوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے، مجھے نکالنےوالے بھی کہتے تھے موٹرویزپرکیوں پیسہ لگارہاہے۔

آج ان موٹرویز کی افادیت کا پوری قوم کوعلم ہے،سب جانتے ہیں موٹرویزنے پاکستان کی معیشت میں کتناحصہ ملایا۔ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں 2013 میں تحریک انصاف کی حکومت نہیں بنتی تھی اگر ہم مدد نہ کرتے۔ ہم نے ہمیشہ جمہوری اصولوں پر سیاست کی۔ ہم نے ان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے انہیں حکومت بنانے دی۔ ہمارا ملک کتنے بہترین انداز میں ٹیک آف کرچکا تھا اس زمانے میں موٹروے بننا شروع ہوگئی تھیں بڑے بڑے میگا پروجیکٹ لگنا شروع ہوگئے تھے۔

ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو پاکستان آج خطے میں سب سے آگے ہوتا۔ آپ کو کیا اختیار ہے کہ آپ مجھے پارٹی صدارت سے ہٹا رہے ہیں۔ نیب کو کہا جاتا ہے کہ 6 مہینے میں اس جعلی کیس کا فیصلہ کریں۔ مجھے جعلی کیس میں نااہل کرنے والے ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ 3 بندے بیٹھ کر 25 کروڑ عوام کے نمائندگی کرنے والے وزیراعظم کو تاحیات نااہل کررہے ہیں دنیا میں کہیں اور کسی وزیراعظم یا صدر کو ججز نہیں نکال سکتے۔

نوازشریف نے کہا کہ قوم ووٹ دیتے وقت کیوں نہیں سوچتی کہ گزشتہ دور میں مہنگائی کتنی تھی؟ اور ہمارے دور میں کتنی تھی، مہنگائی کس کے دور سے شروع ہوئی؟ عوام سے گلا ہےکہ ہمیں تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا لیکن قوم خاموش ہے، سب چیزیں ٹھیک ہوں گی توملک ٹھیک ہوگا، ہمارے دور میں ہر چیز کی قیمت مناسب سطح پر تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments