پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15فیصد ہونے کی توقع ہے

رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہے گی، آئندہ مالی سال معیشت کی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کا امکان ہے، ورلڈ بینک کی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 مئی 2024 22:24

پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15فیصد ہونے کی توقع ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی 2024ء) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ ، رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد جبکہ آئندہ سال 15 فیصد رہنے کی توقع ہے، آئندہ مالی سال معیشت کی شرح نمو دو اعشاریہ تین فیصد رہنے کا امکان ہے۔ میڈیا کے مطابق ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15فیصد ہونے کی توقع ہے، رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہے گی، آئندہ مالی سال معیشت کی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی، اگلے مالی سال میں زراعت اور صنعت کی شرح نمو 2.2فیصد ہوگی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا تقریباً 0.6 فیصد متوقع ہے۔

آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4فیصد ہوسکتا ہے،رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں تبدیلی سانحہ مشرقی پاکستان سے کم نہیں تھی، 2018 میں تبدیلی کی سزا آج بھی 24 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں، حکومت کے درست فیصلوں سے اسٹاک ایکسچینج 75 ہزار تک بڑھ چکی ہے، 24مئی کو سی پیک کے بارے اہم اجلاس ہوگا، ہم نے 75ارب ڈالر کا قرض ادا کرنا ہے، آدھی آبادی بجلی بل دینے سے انکاری ہے نرخ اب برداشت سے باہر ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بھڑکیں نہ لگائیں مفاہمت کے ساتھ مسائل حل کریں، ہر شہری کو اپنے حصے کا بل اور ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی اور نئے 9 مئی کا انتظار کررہی ہے، سیاسی لانگ مارچ ختم کرکے اب اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہوگا، نیلم جہلم پاور پراجیکٹ مشرف دور میں عجلت میں شروع ہوا، نیلم جہلم پاور پراجیکٹ میں خامیاں ہیں، وزیراعظم پراجیکٹ میں خرابی کے ذمہ داروں کے تعین کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے کل محصولات 7 ہزار ارب اور قرض 8ہزار ارب ہے۔ عوام کو بجٹ میں ادھار مانگ کر ریلیف نہیں دینا چاہتے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments