خیبرپختونخواہ حکومت کی کرغستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی پاکستان واپسی کے اخراجات اٹھانے کی پیش کش
کرغستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ ملک کا اثاثہ اور روشن مستقبل ہیں، انہیں بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتے، وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور
محمد علی ہفتہ 18 مئی 2024 23:50
(جاری ہے)
انہوں ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کرغستان میں انٹرنیشنل میڈیکل یونیورسٹی، ایشین میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور ایڈم (Adam) یونیورسٹی وغیرہ میں زیرِتعلیم 100 سے زائد طلبہ و طالبات جن میں عادل، طلحہ، کومل گیلانی، عبدالحئی، عامر افضل اور شاہ زیب وغیرہ شامل تھے، نے بذریعہ زوم (Zoom) مجھ سے بات کی اور کرغستان کی موجودوہ صورتحال اور وہاں مقیم طلبہ و طالبات کو درپیش سنگین مسائل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان سمیت کرغستان میں موجود طلبہ و طالبات کی ایک کثیر تعداد امن عامہ کی تیزی سےبگڑتی صورتحال سے سخت پریشان ہے اور اپنے بچاؤ/تحفظ کیلئے حکومت کی جانب سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن نہیں ہے۔ خطرات کے شکار ان طلبہ و طالبات اور ان کے اہلِ خانہ کی ایما پر میری حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ صورتحال کی سنگینی کا احساس کیا جائے اور ان طلبہ وطالبات کے کرغستان سے فی الفور انخلاء (evacuation) کو یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب کرغزستان کے نائب وزیرخارجہ نے ہا ہے کہ حکومت طلباء پر حملے کے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ہدایت پر کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے کرغز نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں سفیر نے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبہ کی صورتحال اور ان کے اہل خانہ کے خدشات سے آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے کرغزستان حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دیں۔اس موقع پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ بشکیک میں حکام نے صورتحال پر قابو پالیا ہے اور حالات اب معمول پر آگئے ہیں، جب کہ مقامی پولیس تمام ہاسٹلز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ پاکستانیوں سمیت 14 غیر ملکی شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہیں، اس وقت ایک پاکستانی شہری زیر علاج ہے۔نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ کرغزستان کے صدر خود اس معاملے کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں اور حکومت کل کے حملے کے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
بیٹنگ میں ابتدائی 10 اوورز اچھا کھیلے، بقیہ 10 اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں ہوسکی :بابر اعظم
-
حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی،حماد اظہر سمیت 45افراد کیخلاف مقدمہ درج
-
الیکشن سے پہلے گورنر شپ سمیت بہت سی آفرز ہوئیں، ایمل ولی خان
-
ٹیم خواجہ سراوں کیساتھ کھیلتی تو بھی ہار جاتے،شیخ رشید
-
’عمران خان کو رہا کرو‘، نیویارک سٹیڈیم میں بھی سابق کپتان کے چرچے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، نیویارک سٹیڈیم میں ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ
-
پاک بھارت میچ کا ٹاس کب ہوگا ،بڑی خبر آگئی
-
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
-
آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے، نوازشریف
-
پاک بھارت میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار
-
منظور وسان کی وزیراعظم کے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی پیشگوئی
-
پاک بھارت میچ شروع ہونے سے پہلے بارش کی اینٹری
-
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کیلئے بُری خبر
-
پاک،بھارت ٹاکرا، فیورٹ کون؟ سٹے بازوں نے اربوں روپے کا جواء لگا لیا
-
’جس جس طرح وزیراعظم وزیراعلیٰ کی کارکردگی کا شور زیادہ ہو رہا ہے عمران خان کی سازش کا شور بڑھتا جا رہا ہے‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.