امریکا اور ایران کے مابین عمان میں بالواسطہ بات چیت کی تصدیق

امریکی اور ایرانی حکام نے علاقائی حملوں میں اضافے سے بچنے کے لیے عمان میں بالواسطہ گفتگو کی ہے.ایرانی حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 19 مئی 2024 19:51

امریکا اور ایران کے مابین عمان میں بالواسطہ بات چیت کی تصدیق
تہران/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مئی۔2024 )امریکا اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات نا ہونے کے باوجود ایران نے عمان میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کی تصدیق کی ہے واشنگٹن اور تہران طویل عرصے سے ایران کے متنازع جوہری پروگرام اور اپنے اپنے اتحادیوں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری غزہ تنازع کی وجہ سے شدید اختلافات کا شکار ہیں.

(جاری ہے)

امریکی ادارے” ایگزائس“ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی اور ایرانی حکام نے علاقائی حملوں میں اضافے سے بچنے کے لیے عمان میں بالواسطہ گفتگو کی ہے ایران کے سرکاری خبررساں ادارے” ارنا“ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے عمان میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی تصدیق کردی”ارنا“ نے مذاکرات کا وقت اور جگہ بتائے بغیر حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے مذاکرات پہلی دفعہ نہیں ہوئے اور نا ہی یہ آخری ہوں گے.

واضح رہے کہ یہ مذاکرات 13-14 اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد سامنے آئے یاد رہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر میزائل حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 7 افراد شہید ہوگئے تھے. ایک ہفتے سے بھی کم عرصے بعد، ایران کے وسطی صوبے اصفہان میں دھماکوں کی آواز سنی گئی جس کو امریکی ذرائع ابلاغ نے ایرانی حملے کے جواب میں اسرائیلی ردعمل کے طور پر رپورٹ کیا اس کے بعد تہران نے اسرائیلی حملے کی خبر کو مسترد کر تے ہوئے کہا تھا کہ جب تک ایرانی مفادات کو دوبارہ نشانہ نہیں بنایا جاتا وہ اس کا جواب نہیں دے گا.

یاد رہے کہ اسرائیل 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے ایران کا دشمن رہا ہے غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس تنازع کے آغاز کے بعد سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے سوئٹزرلینڈ ایران میں واشنگٹن کے مفادات کی نمائندگی کرتا ہے دونوں دشمن ممالک حالیہ برسوں میں تہران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے اقدامات، قیدیوں کے تبادلے اور ایران کے بیرون ملک منجمد فنڈز کو جاری کرنے پر بالواسطہ بات چیت میں مصروف رہے ہیں.

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments