ایرانی صدر کے ہیلی کا حادثہ:تہران نے ”سازش“کے امکان کو قبل ازوقت قراردے دیا

سازش کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا قافلے میں شامل تین ہیلی کاپٹروں میں سے وہ ہیلی کاپٹر ہی حادثے کا شکار ہوا ہے جس میں ایرانی صدر ‘وزیرخارجہ اور دیگر اعلی حکام سوار تھے تاہم ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا.ایرانی اعلی حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 19 مئی 2024 20:20

ایرانی صدر کے ہیلی کا حادثہ:تہران نے ”سازش“کے امکان کو قبل ازوقت قراردے دیا
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مئی۔2024 )ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاسدران ایران اور دیگر فورسزکی بھاری نفری ایران اور آزربائیجان کے علاقے میں پہنچ رہی ہے جہاں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹرکو حادثہ پیش آیا ہے ”الجزیرہ“نے تہران میں اپنے نمائندے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابھی تک صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹرسے کوئی رابط نہیں ہورہا انہوں نے کہا کہ صدر ابھی تک لاپتہ ہیں اور ان کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا .

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران اور آزربائیجان کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اس علاقے کو پہاڑوں اور جنگل کی وجہ سے خطرناک تصور کیا جاتا ہے تہران سے ایرانی وزیرداخلہ نے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر صدر رئیسی کو بائی روڈجانے کی بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جانے کا مشورہ دیا گیا ہے . الجزیرہ کے خصوصی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ حادثہ”سنگون“کے علاقے میں پیش آیا ہے انہوں نے کہا کہ تہران میں جس طرح کا ماحول ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملات بہت سیریس ہیں انہوں نے بتایا کہ ایرانی ایوی ایشن کے مطابق ہیلی کاپٹرکے لاپتہ ہونے سے پہلے ایک جی پی ایس سنگل کے ذریعے تبریزایوی ایشن سے رابط کرنے کی کوشش کی گئی.

بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں موسم سخت خراب ہے اور بارش اور دھند ہے جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو تلاش کرنے میں مشکل ہے. ایرانی حکام نے اگرچہ ”سازش“کے امکان کو قبل ازوقت قراردیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ قافلے میں شامل تین ہیلی کاپٹروں میں سے وہ ہیلی کاپٹر ہی حادثے کا شکار ہوا ہے جس میں ایرانی صدر ‘وزیرخارجہ اور دیگر اعلی حکام سوار تھے.                                   

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments