ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی آخری تصویر منظر عام پر آگئی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای قومی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی صارت کر رہے ہیں

Sajid Ali ساجد علی اتوار 19 مئی 2024 20:39

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی آخری تصویر منظر عام پر آگئی
تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2024ء ) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی آخری تصویر منظر عام پر آگئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای قومی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی صارت کر رہے ہیں، صدر ابراہیم رئیسی زندہ نہ پائے گئے تو نائب صدر محمد مخبر ان کی جگہ لیں گے اور آئندہ 50 روز میں ملک میں نئے انتخابات کرانا ہوں گے۔

ایرانی حکام کا رائٹرز سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ امیر عبداللہ اور دیگر اعلیٰ حکام کی زندگیاں خطرے میں ہیں، ابھی تک پرامید ہیں لیکن حادثہ کی جگہ سے آنے والی اطلاعات تشویشناک ہیں، ڈرون یونٹس بھی امدادی کارکنوں کی مدد کر رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل ایک ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے، ، صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کے ساتھ ایرانی سرحد پر ایک ڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ اس دوران ورزقان کے علاقے میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ابراہیم ریئسی کے قافلے میں شامل ایک ہیلی کاپٹر نے مشکل حالات میں لینڈنگ کی ہے، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر سے ہمارا رابطہ قائم نہیں ہو پا رہا ہے، مشکل موسمی حالات کے باعث امدادی ٹیموں کو بھی جائے وقوعہ پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ہم فی الحال اس حوالے سے مزید معلومات کا انتظار کر رہے ہیں۔

مقامی ایرانی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ اس قافلے میں تین ہیلی کاپٹر تھے جن میں سے دو وزرا اور عہدیداروں کو لے کر جا رہے تھے اور وہ بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گئے، تاہم ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوکر لاپتا ہوگیا، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر حکام بھی اسی ہیلی کاپٹر میں صدر رئیسی کے ہمراہ سوار تھے، ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی خبروں کے بعد عوام سے صدر رئیسی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments