آزادی مارچ توڑ پھوڑ کے مقدمات، عمران خان،شیخ رشید سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنماء بری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان اورجوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے تھانہ کراچی اور تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میںبریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا
فیصل علوی پیر 20 مئی 2024 12:17
(جاری ہے)
وکیل نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پر 109 کا الزام ہے کہ ان کی ایما پر ہوا، مقدمہ درج کرنے کی اتھارٹی صرف اس کے پاس ہے۔
جس نے دفعہ 144 نافذ کی۔کوئی ویڈیو شواہد بھی عمران خان کی حد تک پیش نہیں کیے جاسکے، پرامن احتجاج پر بھی ایف آئی آر درج کی گئیں۔وکیل نعیم پنجوتھہ نے دلائل دئیے کہ غیر مجاز شخص کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی، جس ایف آئی آر کی بنیاد ہی غلط ہو وہ مقدمہ آگے کیسے چل سکتا ہے؟وکیل نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ جو الزامات لگائے گئے اگر وہ بے بنیاد ہوں تو عدالت ملزمان کو بری کر سکتی ہے، عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے تھے۔ عمران خان کی کال پر پرامن احتجاج کیا گیا تھا، شیلنگ کی وجہ سے درختوں کو آگ لگی کسی ورکر نے کوئی آگ نہیں لگائی۔سردار مصروف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غیر مجاز افراد کی جانب سے ایف آئی آر کا اندراج قانون کے خلاف ہے، خلاف قانون ایف آئی آر پر کیس نہیں چلایا جاسکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ کا آڈر بھی موجود ہے۔وکیل سردار مصروف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور دیگر ملزمان کو عدالت باعزت بری کرے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو بعدازاں سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران ،شیخ رشید و دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں کو بری کردیا۔اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
شہبازشریف حکومت کو بڑا جھٹکا: پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
-
پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ‘ حکومت کی منانے کی کوششیں
-
امریکی مارشلزکو62 سال قبل کیلی فورنیا کے جزیرے ”الکیٹراز“پرقائم ہائی سیکورٹی جیل سے فرار ہونے والے تین قیدیوں کی تلاش
-
دوائی جعلی نکلی تو محکمہ صحت اور علاج ٹھیک نہیں ہوا تو ہسپتال انتظامیہ ذمہ دار ہوگی،مریم نواز
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے بعد 6 کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا جائے گا
-
وفاقی کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی
-
بجٹ میں جس قدر ہو سکا عام آدمی کو ریلیف دیں گے، وزیرِاعظم
-
نون لیگ کی اتحادی حکومت کے وفاقی بجٹ پرآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے لیے کڑی شرائط غالب رہنے کا امکان
-
اسحاق ڈارکی نائب وزیراعظم تعیناتی کیس، کابینہ ڈویژن نے جواب جمع کروا دیا
-
’پولیس والوں کو روتے دیکھا کہ اللہ ہمیں معاف کرے ہم بہت مجبور ہیں‘
-
اپوزیشن نے بجٹ اجلاس سے متعلق حکمت عملی ترتیب دیدی
-
حکومتی اخراجات میں کمی،کمیٹی نے کچھ سرکاری اداروں کو ختم اور دیگرکی نجکاری کرنے کی تجویز
-
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دہری تعیناتیوں سے متعلق 50 زیرالتواءدرخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست
-
امریکا نے ایغورمسلمانوں سے جبری مشقت کے الزام میں تین چینی کمپنیوں کی مصنوعات پر پابندی عائد کردی
-
امریکہ اور بھارت کیخلاف شکست ، گوجرانوالہ کی عدالت میں قومی ٹیم کیخلاف پٹیشن دائر
-
بجٹ میں فارم 47 والے پٹری سے اتریں گے وہاں انہیں روکیں گے،ثناءاللہ مستی خیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.