ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان نے اپنا رول بتا دیا

بیٹنگ کے دوران میری ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ بیٹنگ پارٹنر کی لائف کو آسان بناؤں اور اب بھی میرا کردار وہی ہے : جارح مزاج بیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 مئی 2024 13:07

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان نے اپنا رول بتا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 مئی 2024ء ) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے آغاز میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں ،میگا ایونٹ میں پاکستان کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے اپنا کردار بتا دیا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ میں پہلی بار ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں سے تین ٹیموں کا انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو ہوگا۔

ورلڈ کپ کے سنسنی خیز لمحات جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں۔ ویسے ویسے کئی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔ کوئی اپنی فائنل فور ٹیمیں بتا رہا ہے تو کوئی کھلاڑیوں کے حوالے سے گفتگو کر رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 2017ء کے فائنل کے ہیرو اور ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ سنچری بنا کر ناقابل یقین فتح دلانے والے فخر زمان نے اے آر وائی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیم میں اپنے کردار سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

فخر زمان نے کہا کہ جب سے پاکستان کے لیے کھیلنا شروع کیا تو ہمیشہ جارحانہ انداز ہی اپنایا۔ بیٹنگ کے دوران میری ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ بیٹنگ پارٹنر کی لائف کو آسان بناؤں اور اب بھی میرا کردار وہی ہے۔ فخر زمان جو اوپننگ کے بعد اب کبھی ٹاپ آرڈر تو کبھی مڈل میں بیٹنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ میرا بیٹنگ نمبر تبدیل ہوا ہے تاہم صرف یہ میرا ذاتی نہیں بلکہ کپتان اور ٹیم منیجمنٹ کا بھی خیال یہی ہے کہ میں اپنے روایتی انداز میں جارحانہ کھیلوں اور ورلڈ کپ میں بھی میرا یہی رول ہوگا کہ جارحانہ انداز بیٹنگ اختیار کرکے اپنے بیٹنگ پارٹنر کے لیے آسانی پیدا کروں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments