ایران نے صدررئیسی کے آخری دورے اور سرچ آپریشن کی تصاویر جاری کردیں

علاقے کی سکینگ کے دوران ڈرون نے ”تھرمل سورس“ کی مدد سے ہیلی کاپٹر کے ملبے کی نشان دہی کی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 20 مئی 2024 13:49

ایران نے صدررئیسی کے آخری دورے اور سرچ آپریشن کی تصاویر جاری کردیں
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2024 )ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی اطلاعات کے لیے ہارڈ لینڈنگ کی اصطلاح استعمال کر تے رہے فضائی حادثات کے لیے یہ اصطلاح اکثر روسی حکام استعمال کرتے ہیں عمومی طور پر روس کی فوج یہ اصطلاح استعمال کرتی ہے جب فوجی طیاروں کو ایسے حادثات پیش آتے ہیں.

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روسی حکام لفظ ”کریش“کا استعمال نہیں کرتے کیونکہ اس سے زیادہ خوف و ہراس پھیل جاتا ہے اس طرح کی اصطلاحات استعمال کرنے کو”’نیوسپیک“ یعنی مبہم الفاظ کا استعمال کہا جاتا ہے ایرانی حکام نے بھی اسی اصطلاح کو استعمال کیا.

(جاری ہے)

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی گزشتہ روز ہیلی کاپٹر پر سوار ہونے‘آذربائیجان کے دورے اور سرچ آپریشن کے حوالے سے تصاویر جاری کی ہیں ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ملک کے شمال مغربی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی‘وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر افراد کی حادثے میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے.

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق صدررئیسی ایران کے شہر تبریز جا رہے تھے جب ان کے ہیلی کاپٹر کی ”ہارڈ لینڈنگ“ ہوئی صوبہ مشرقی آذربائیجان کے دورے پر انہوں نے آذربائیجان کے صدر کے ساتھ مل کر ایک ڈیم کا افتتاح کیا تھاحادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کی کھوج کے لیے دونوں ملکوں کے سرحد کے قریب دشوار گزارپہاڑی علاقے ”سنگون“میں وسیع پیمانے پر ایک ریسکیو آپریشن کیا گیا جو کہ خراب موسمی حالات اور اندھیرا پھیلنے کی وجہ سے سست روی کا شکار ہوا‘روس، آذربائیجان‘سعودی عرب‘متحدہ عرب امارات‘یورپی یونین اور آرمینیا سمیت کئی ملکوں نے ایران کو ریسکیو آپریشن میں مدد کی پیشکش کی تھی جبکہ ترکی نے ایران میں ریسکیو ٹیم اور ڈرون بھیجا تھا.

ہیلی کاپٹرحادثے میں جان گنوانے والوں میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی‘وزیر خارجہ امیر عبداللہیان‘مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی‘تبریز کے امام سید محمد الہاشم‘صدر کے سکیورٹی یونٹ کے کمانڈر سردار سید مہدی موسوی ‘صدر کے سیکورٹی سٹاف کے اراکین اور ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور دیگرشامل ہیںایران کے سرکاری خبر رساں ادارے” ارنا“ نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے ملبے کی ڈرون فوٹیج شیئر کی ہے ہلال احمر کی جانب سے پہاڑی علاقے میں بنائی گئی اس ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کی ٹیل کے ساتھ ملبہ نظر آ رہا ہے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر زندگی کے کوئی آثار نہیں حادثے کا ملبہ ملنے سے قبل ایرانی ہلال احمر نے بتایا تھا کہ ترک ڈرون نے متعدد ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی تھی.

ترکی کی طرف سے بھیجا گیا یہ ڈرون ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام کو ڈھونڈ رہا تھا علاقے کو سکین کرنے کے بعد اس ڈرون نے ”تھرمل سورس“ معلوم کیا تھا ترک ڈرون کی فضا سے بنائی گئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جگہ پر تاریکی ہے اس مقام کی معلومات ایرانی حکام کے ساتھ شیئر کی گئی تھی‘ ہیلی کاپٹر پوری طرح جل چکا ہے .

ایرانی صدر کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاکت

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments