اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
میں جب فیصلہ دوں گا تو پھر یہ معاملہ گمشدگی سے کہیں اور چلا جائے گا، یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے کہ جب چاہیں کسی کا دروازے توڑ کر بندہ اٹھا لیں، یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے‘ ایک طرف میسج بھیجتے ہیں اور اب کہتے ہیں بندہ ہمارے پاس نہیں . جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
میاں محمد ندیم پیر 20 مئی 2024 16:10
(جاری ہے)
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سیکرٹری دفاع اور ان کے افسر عدالت کو جوابدہ ہیں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہم نے ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر درج کرکے آپ نے کوئی احسان کیا ہے؟. عدالت نے ریمارکس دیے کہ میں جب فیصلہ دوں گا تو پھر یہ معاملہ گمشدگی سے کہیں اور چلا جائے گا، یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے کہ جب چاہیں کسی کا دروازے توڑ کر بندہ اٹھا لیں، یہ معاملہ اب ختم ہونا چاہیے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ایک طرف میسج بھیجتے ہیں اور اب کہتے ہیں بندہ ہمارے پاس نہیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے. عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ ملک یا تو قانون کے مطابق چلے گا اور یا ایجنسیوں کی طریقے سے عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت دی کہ درمیان میں مغوی کی بیوی سے کوئی رابطہ نہیں کرنا جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سیکٹر کمانڈر کوئی چاند پر نہیں رہ رہا، ان کی حیثیت کیا ہے؟ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو ہدایت دی کہ کل سیکٹر کمانڈر کا بیان قلمبند کرکے آئیں.
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
پی ٹی آئی کو کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا خود لگ رہے ہیں، گورنر پنجاب
-
جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس سماعت کل ہوگی
-
جج آپریشن کے تحت اب تک 62ہزار148 عازمین حج حجازمقدس پہنچ چکے ہیں. وفاقی وزارت مذہبی اموروحج
-
ضوابط کی خلاف ورزی اور بغیر پرمٹ حج کی ادائیگی پر سزاؤں کا نفاذ
-
بھارتی انتخابات: ایگزٹ پولز میں بے جی پی کی سربراہی میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی برتری‘ 400نشستیں ملنے کا امکان
-
صرف پانی گرمی کا توڑ اور توانائی بحال کرنا ممکن نہیں موسم گرما میں قدرتی اجزا سے بننے والے مشروبات استعمال کریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ؛ ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان
-
پنجاب حکومت کا 5 جون سے 'سے نو ٹو پلاسٹک' مہم کے آغاز کا اعلان
-
سابق کپتانوں کا بابر اعظم کو وکٹ کیپر تبدیل کرنے کا مشورہ
-
ویرات کوہلی پاکستانی ٹیم کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہوں گے : مصباح الحق
-
ٹی20 ورلڈکپ؛ امریکی بیٹر اننگ میں سب زیادہ چھکے مارنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹرافی اٹھا کر قوم کو خوشی دینا چاہتا ہوں : بابر اعظم
-
آج بھی پی ٹی آئی کی فنڈنگ پاکستان دشمن ممالک کر رہے ہیں، ترجمان ن لیگ کا الزام
-
پاکستان کو نظریہ ضرورت کے تحت نہیں چلایا جاسکتا، گورنر خیبرپختونخوا
-
گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی خبروں پر صوبائی حکومت کا مؤقف آگیا
-
وزیر داخلہ کا اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.