![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
رؤف حسن حملہ، مقامی خواجہ سراؤں کا ملزمان کو پہچاننے سے انکار
تحقیقاتی کمیٹی کا جائے وقوعہ سے ملنے والے ثبوت اور ویڈیوز کا فارنزک کروانے کا فیصلہ کرلیا
ساجد علی
جمعرات 23 مئی 2024
12:28
![رؤف حسن حملہ، مقامی خواجہ سراؤں کا ملزمان کو پہچاننے سے انکار](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2024/420x350/pic_3eaeb_1716357024.jpg._2)
(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رﺅف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے 3رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے،سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم کو آئی جی سید علی ناصر رضوی نے نوٹیفائی کر دیا ، ٹیم کی جانب سے مختلف ذرائع سے اکٹھے کئے گئے حملے کے 7 سے 8 ویڈیو کلپس کو فرانزک معائنے کیلئے ایف آئی اے کو بھجوا دئیے گئے ہیں، پولیس نے فوٹیج اور ویڈیوز کا بھی جائزہ لیا لیکن اس میں حملہ آوروں کے چہرے واضح نہیں ہیں، مشتبہ افراد کی نشاندہی کرنے اور حملہ آوروں کی شناخت کیلئے علاقے کی جیو فینسنگ کی جا رہی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، آبپارہ پولیس نے روف حسن کی شکایت پر نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 324، 109 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، مقدمے میں 4 نامعلوم خواجہ سراؤں کو نامزد کیا گیا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے جی سیون سیکٹر رؤف حسن نجی ٹی وی چینل کےدفتر گئے، پروگرام کی ریکارڈنگ کے بعد جب نکلے تو 4 ملزمان نے حملہ کردیا، ملزمان بظاہر خواجہ سرا نظر آ رہے تھے، ملزمان نے قتل کی نیت سے حملہ کیا،رؤف حسن کی کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن پر حملے کی ایف آئی آر مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سیکرٹری انفارمیشن ایک نجی چینل سے باہر آئے، ان پر ایک قاتلانہ حملہ ہوا جو کہ پہلی بار نہیں ہوا، ایک روز پہلے بھی حملہ ہوا جس کو رپورٹ کیا جانا چاہیے تھا، کل جو قاتلانہ حملہ ہوا اللہ نے روف حسن کو ایک دوسری زندگی دی، مارنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تیز دھار آلے سے ایک پوری سائد چیر ڈالی، رؤف حسن کہ شہ رگ کاٹنے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ رب العزت نے رؤف حسن کو محفوظ رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس رؤف حسن کے کیس کو خراب کر رہی ہے، ہم اس واقعے کی ایف آئی ار کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پولیس فوری متحرک ہوجاتی ہے لیکن ابھی تک رؤف حسن پر حملہ آوروں تک ان کی رسائی نہیں ہوسکی، تحریک انصاف کے ورکرز کو جیو فینسنگ کے ذریعے راتوں رات پکڑنے والوں نے ابھی تک ان حملہ آوروں کو کیوں نہ پکڑا، جس جیو فینسنگ کی بنیاد پر تحریک انصاف کے ورکرز گرفتار کیے گئے رہنما گرفتار کیے گئے ان پر ناجائز مقدمات بنائے گئے اسی جیو فینسنگ کو استعمال کرکے روف حسن پر حملے کے ملزمان گرفتار کیے جاسکتے ہیں لیکن کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود کچھ نہیں کیا گیا، جوڈیشل کمیشن اس حملے کی تحقیقات کرائے، خدانخواستہ یہ وبا آگے پھیل سکتی ہے، آئندہ ہمارے کسی بھی رہنما کے خلاف حملہ ہوا تو پورے پاکستان میں احتجاج شروع کریں گے۔اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
ری ٹیلرز پربراہ راست ٹیکس عائدکردیاجولائی سے اطلاق ہوجائے گا
-
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ حکومتی ترجیح ہے
-
آئی ایم ایف کے احکامات پر 25 کروڑ عوام کی معیشت کو داؤ پر نہ لگایا جائے
-
پنجاب میں مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے پر1448 گاڑیوں کے چالان کردیئے گئے
-
ملک وقوم کیخلاف ایک ایک جرم کا محاسبہ کیا جائےگا عوام انہیں کٹہرے میں کھڑا کریں گے
-
مینڈیٹ چور لوڈشیڈنگ کی آڑ میں مضبوط وفاق میں آگ بڑھکانے کی کوششیں کررہے ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں کی سب سے بڑی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دے دی
-
بیشتر ارکان پارلیمنٹ کے زیراستعمال اسمگل شدہ گاڑیاں ہیں. سینیٹر فیصل واڈا
-
حج کے دوران35پاکستانیوں سمیت شدید گرمی سے ساڑھے پانچ سو عازمین حج کی ہلاکتیں‘عمان کی41حجاج کرام کی ہلاکتوں کی تصدیق
-
پنجاب حکومت نے لاہور میں مفت وائی فائی سروس کے مقامات بڑھا دیئے
-
سابق بھارتی کرکٹر ڈیوڈ جانسن نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی
-
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں 4،5 کھلاڑی سو رہے تھے ، محمد حفیظ کا انکشاف
-
رواں برس انتقال کرنے والے عازمین کی اکثریت کے پاس حج کرنے کا اجازت نامہ نہیں تھا،سعودی سفارت خانہ
-
پیپلز پارٹی نہ ہوتی تو پوری مسلم لیگ ن جیلوں میں ہوتی، حسن مرتضیٰ
-
ہائی برڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد میرا کاروبار ہے‘ پتہ ہے ٹیکس کون لگوا رہا ہے‘ٹیکس کو ختم نہ کیا گیا تو سب کو پس منظر بتا دوں گا .فیصل ووڈا
-
کوئٹہ ، زرغون غر کے پکنک پوائنٹ سے مسلح افراد نے 8 افراد کواغوا کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.