آئی ایم ایف کی جانب سے اب براہ راست اداروں کو ہدایات جاری ہونا شروع ہوگئی ہیں
آئی ایم ایف پالیسیوں کے نتیجہ میں معیشت کبھی بہتر نہیں ہوگی، پنشنرز تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری ہورہی ہے، فارم 45 کے ہوتے نئے الیکشن کی ضرورت نہیں۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 مئی 2024 18:55
(جاری ہے)
فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف جاندارانہ موقف اپنانا پاکستان کی ذمہ داری ہے، حکومت حماس کو اہل فلسطین کی جمہوری اور نمائندہ تنظیم کے طور پر تسلیم کرے۔
منصورہ میں سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی اور سیکرٹری اطلاعات قیصرشریف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے پنجاب میں تعلیم کی پرائیویٹائزیشن کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی آئین پاکستان کے تحت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ن لیگ گزشتہ چالیس برس سے حکومت میں ہے، جواب دے کہ ایجوکیشن سیکٹر کی بہتری کے لیے کیا کام کیا۔ سندھ میں بھی سرکاری سکولوں کا برا حال ہے، صوبہ میں بھتے، قبضے جاری، ڈاکو راج قائم ہے، سندھ کے کرپٹ سسٹم چلانے والوں کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔ چچا اور بھتیجی کسانوں سے گندم خریدنے کا وعدہ کرکے مکر گئے، سکولوں سے جان چھڑائی جارہی ہے،اب طبقاتی نظام تعلیم کو مزید پروان چڑھایا جائے گا، انگریز چلے گئے ان کے شاگرد رہ گئے، ایک زبان، ایک نظام، ایک نصاب ہر بچے کا حق ہے۔ جماعت اسلامی قوم کے حق کے لیے لڑے گی۔جماعت اسلامی کے دفاتر کسانوں کے نقصانات کا ڈیٹا اکٹھا کریں گے، حکومت پنجاب کی طرف سے اعلان کیا گیاکسان پیکج نمایشی ہے، اس میں کرپشن نہیں ہونے دیں گے، کسانوں کو حق دلائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمران ٹولہ اپنی عیاشیوں سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں اور عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے، نت نئے ٹیکسز کی تجاویز آرہی ہیں، پنشنرز اور تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں ہورہی ہیں، جن سے ٹیکس لینا چاہیے انہیں کوئی نہیں پوچھتا، آئی ایم ایف کی جانب سے اب براہ راست اداروں کو ہدایات جاری ہونا شروع ہوگئی ہیں، آئی ایم ایف کی پالیسیوں کے نتیجہ میں معیشت کبھی بہتر نہیں ہوگی، یہ امریکہ کا ذیلی ادارہ ہے اور قوموں پر سامراجی ایجنڈا اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ نافذ کرنے اور انہیں غلام رکھنے کا ذریعہ ہے۔ سامراج کی نظر ملک کے ایٹمی پروگرام پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدے کیے اوربجلی کے ٹیرف کو آسمان پر پہنچا دیا، ستر فیصد سے زائد آئی پی پیز کمپنیوں کے مالکان پاکستان کی حکمران اشرافیہ ہے، غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے اور حکمران مفت بجلی، گیس پٹرول استعمال کرتے ہیں، رپورٹس کے مطابق ایک پرائیویٹ بجلی کمپنی نے ایک یونٹ بنائے بغیر پونے تین ارب کمائے، ان ظالمانہ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے، جماعت اسلامی کی مجلس شوری کا اجلاس 25 مئی کو ہورہا ہے، قومی پلان تشکیل دیں گے اور کرپٹ نظام کے خلاف ماس موبلائزیشن کی جائے گی۔اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستانی باڈی بلڈر نے 65 سال بعد بھارتی ایتھلیٹ کو شکست دیدی
-
اوورسیز پاکستانیوں کا مئی میں3ارب ڈالرترسیلات زر بھیجنا حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے
-
حکمرانوں کے اعلانات اور وعدوں پر اب کوئی بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا
-
عمران خان نے محمود اچکزئی کو حکومت کے ساتھ بات چیت کا مینڈیٹ دیا ہے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، آئرلینڈ کے خلاف آخری لیگ میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان
-
بجلی کی قیمت میں 3روپے 41پیسے فی یونٹ مزید اضافہ ہونے کا امکان
-
شہبازشریف اپنا اعتبار کھو چکے، ان کے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں
-
ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی، عماد اور عامر کا دوبارہ ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ
-
وعدہ کرتا ہوں موجودہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا
-
آئندہ ڈیڑھ ماہ میں کرپشن کا منبہ اورقوم پر بوجھ بننے والی وزارتوں کو ختم کردیں گے
-
حکومتی اقدامات سے مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 12 فیصد تک گر گئی ہے
-
پی ٹی آئی نے بجلی کی بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کومسترد کردیا
-
محکمہ داخلہ پنجاب کا صوبے کی تمام جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب کرنےکا فیصلہ
-
وزیراعلی مریم نواز کا تیل کی قیمتوں میں کمی پر کرایوں میں کمی نہ ہونے پر اظہارِبرہمی
-
لاہور میں 14 لاکھ جانوروں کی قربانی کا تخمینہ، 60 ہزار ٹن الائشیں اٹھانا بڑا چیلنج ہوگا
-
پنجاب حکومت کس قانون کے تحت کارکنان کو گرفتارکر رہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.