سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص سے متعلق ممبئی پولیس کا چونکا دینے والا انکشاف
ابتدائی تحقیقات کے دوران حملہ آور کو گھر کے اندر سے مدد فراہم کیے جانے کا انکشاف، پولیس حملہ آور کے مقامی مدد گاروں تک پہنچنے کیلئے کوشاں
محمد علی
جمعرات 16 جنوری 2025
20:03
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کو گھر کے اندر سے مدد فراہم کی گئی، پولیس حملہ آور کے مقامی مدد گاروں تک پہنچنے کیلئے کوشاں ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر گھر کے احاطے میں داخل ہونے کے بعد فائر ایگزٹ کا استعمال کرتے ہوئے سیف اور کرینہ کے اپارٹمنٹ تک رسائی حاصل کی۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا
جس میں دو مشتبہ افراد دکھائی دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، ملزمان تک جلد سے جلد پہنچنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے پوش علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کی 12ویں منزل پر ان کے فلیٹ میں چاقو کے وار سے زخمی کردیا گیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ایمرجنسی سرجری کی اور انہیں خطرے سے باہرقرار دیا۔ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں اسے واقعے کے بعد سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب حملہ آور نے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اداکار کی گھریلو ملازمہ نے شور مچایا توچور نے سب سے پہلے چاقو سے اس پر حملہ کیا گیا، ملازمہ کے ہاتھ پر معمولی زخم بھی آئے، اداکار سیف علی خان فورا مدد کیلئے پہنچے اور حملہ آور سے جھگڑے کے دوران زخمی ہوگئے۔حملہ آور نے انہیں 6بارچاقو مارا جن میں ایک چاقو ان کی ریڑھ کی ہڈی میں پھنس گیا جسے نکال لیا گیا ہے۔اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
شہری سے فون چھین کردریا میں پھینکنے پر ہنگری کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم کا استثنیٰ ختم کردیا
-
چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی
-
پاکستان کی مری بریوری نے تقریباً 50 سال بعد شراب کی برآمدات دوبارہ شروع کردیں
-
4اکتوبر کو پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کیا تو ایمرجنسی لگائی جا سکتی ہے.رانا ثنا اللہ
-
لاہور: باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں 18 سالہ لڑکی کے قتل کیس کی ابتدائی تفتیش میں لرزہ خیز انکشافات
-
سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے کے ٹو ایئرویز کے کارگو طیارے کے بلیک باکس کا سراغ مل گیا
-
صحت مند دل، صحت مند پنجاب ہمارا عزم ہے. مریم نواز
-
غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس، ڈیانا کا دفعہ 164کا بیان سامنے آگیا
-
علاقائی راہداریوں کو اگلی نسل کے اقتصادی کوریڈورز میں تبدیل کرنا ہوگا. احسن اقبال
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
-
ضمانتی مچلکے ضبط کرنے سے قبل ضامن کو شوکاز دینا لازم ہے. لاہور ہائیکورٹ
-
اگر سہیل آفریدی کو غیرآئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو گورنرہاؤس کے سامنے قبائلی حجرہ سجے گا اور ڈیرے لگیں گے، عبدالغنی آفریدی
-
عظمیٰ بخاری کی میاں امجد فرزند کو چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن منتخب ہونے پر مبارکباد
-
صفائی کی ناقص صورتحال کی شکایات،قصور،فیصل آباد اور اوکاڑا کے ایم ڈی ہٹا دئیے گئے
-
یہ کارٹون نیٹ ورک، جوکرز اور مسخرے! جن کو آپ ٹی وی پر بٹھا رہے ہیں یہ بہٹ غلط بات کررہے ہیں، سہیل آفریدی
-
پنجاب حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.

















