پریانکا چوپڑا کے انکار کے باعث ایشوریا رائے نے جگہ لے لی

جمعرات 26 اکتوبر 2017 13:58

پریانکا چوپڑا کے انکار کے باعث ایشوریا رائے نے جگہ لے لی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2017ء) بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو نئی فلم مل گئی۔ فلم ساز پوجا بیدی اور بوبی بیدی معروف بھارتی خاتون کاروباری شخصیت شہناز حسین کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس کی کہانی کملیش پانڈے لکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں سب سے پہلے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیا گیا لیکن اداکارہ نے ہالی و وڈ میں اپنی سیریز کی مصروفیات کے باعث فلم کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم اب خوبرو اداکارہ ایشوریا بچن کو فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

فلم کے لکھاری کملیش پانڈے کے مطابق شہناز حسین کے کردار کو نبھانے کے لئے ان کی سب سے پہلی پسند صرف ایشوریا تھیں کیوں کہ وہی کردار کے ساتھ انصاف کرسکتی ہیں۔کملیش کا کہنا ہے کہ فلم کے ڈائیلاگ میں آج کل کی فیس بک اور ٹوئٹر کی نسل والی زبان نہیں بلکہ تہذیب اور ادب کی زبان استعمال ہے ۔
وقت اشاعت : 26/10/2017 - 13:58:13

Rlated Stars :