فلم ’’ٹائیلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ اور ’’جب ہرے میٹ سجل ‘‘ایک ساتھ ریلیز نہیں ہوںگی

جمعہ 21 جولائی 2017 14:19

فلم ’’ٹائیلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ اور ’’جب ہرے میٹ سجل ‘‘ایک ساتھ ریلیز نہیں ہوںگی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’’ٹائیلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ اور جب ہرے میٹ سجل ایک ساتھ ریلیز نہیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار کی فلم ’’ٹائیلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ اورشاہ رخ خان کی فلم ’’جب ہرے میٹ سجل‘‘ ایک ساتھ ریلیز کی جانی تھیں لیکن امتیاز علی کی فلم’جب ہرے میٹ سجل‘‘ اب 4 اگست کو ریلیز کی جائے گی ۔اس حوالے سے اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ان کی فلم’’ٹائیلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ اور شاہ رخ خان کی فلم ’’جب ہری میٹ سجل ‘‘ کو ایک ساتھ ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے کیونکہ اس طرح کم لوگ ان کی فلمیں دیکھنے آتے اورفلمیں اچھا بزنس نہیں کر سکتیں ۔

وقت اشاعت : 21/07/2017 - 14:19:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :