عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور،رنویر سنگھ اور سدھارتھ کو اپنے کام پر توجہ دینے والا ،کریزی اور سپیشل قرار دے دیا

جمعہ 2 جون 2017 11:23

عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور،رنویر سنگھ اور سدھارتھ کو اپنے کام پر توجہ دینے والا ،کریزی اور سپیشل قرار دے دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2017ء)عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور،رنویر سنگھ اور سدھارتھ کو اپنے کام پر توجہ دینے والا ،کریزی اور سپیشل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ رنبیر کپور ،رنویر سنگھ اور سدھارتھ ملہوتراکے ساتھ فلموں میں کام کر چکی ہیں نے ان کے بارے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنبیر کپوراپنے کام ، فن اور پرفارمنس پر توجہ دیتے ہیں اور خاموشی سے جائزہ لیتے ہیں اوراس دوران پر سکون رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رنویر کے ساتھ کام کر کے بے حد مزا آیا،کام کے دوران رنویر کا جوش و خروش مجھے پسند ہے وہ بالکل کریزی ہے جبکہ سدھارتھ ملہوترا سپیشل ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

وقت اشاعت : 02/06/2017 - 11:23:23

Rlated Stars :