ارجن کپور کی رنبیر کپور کے ساتھ دوستانہ لڑائی کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر

منگل 5 دسمبر 2017 13:59

ارجن کپور کی رنبیر کپور کے ساتھ دوستانہ لڑائی کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ دوستانہ لڑائی کی ویڈیو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ارجن کپور اور رنبیر کپور بچپن سے ایک دوست ہیں، ارجن کپور نے انسٹاگرام پر رنبیر کپور کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں دوستانہ لڑائی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور خوشگوار موڈ میں ہیں جبکہ تصویر کے نیچے ایکشن تربیت لکھا ہے۔

وقت اشاعت : 05/12/2017 - 13:59:44

Rlated Stars :