’’لکھنئو سنٹرل‘‘ کیلئے خود کو ’’مرادآبادی لڑکے‘‘ کے طور پر تیار کرنا اصل ٹاسک تھا، فرحان اختر

جمعہ 15 ستمبر 2017 12:26

’’لکھنئو سنٹرل‘‘ کیلئے خود کو ’’مرادآبادی لڑکے‘‘ کے طور پر تیار کرنا اصل ٹاسک تھا، فرحان اختر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار و فلمساز فرحان اختر نے کہا ہے کہ فلم ’’لکھنئو سنٹرل‘‘ میں خود کو ’’مرادآبادی لڑکے ‘‘ کے طور پر تیار کرنا اصل ٹاسک تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق فلم ’’لکھنئو سنٹرل ‘‘ میں مرادی آباد لڑکے کا کردار بہت اہم تھا جس کے لئے خود کو تیار کرنا اصل ٹاسک تھا اور مجھے باقی چیزوں کی نسبت اپنے کردار پر توجہ مرکوز کرنی تھی۔انہوں نے کہا کہ سب چیزون سے زیادہ اہم یہ تھا کہ جیل میں کیا ہوتا ہے اور وہاں لوگ کیسی زندگی گزارتے ہیں،فلم میں جیل کے مناظر عکسبند کرنے میں بہت مزا آیا۔فلم گزشتہ روز ریلیز کر دی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 15/09/2017 - 12:26:09

Rlated Stars :