کترینہ نے ایسا مزاق میں کہا ہے کہ کبھی بھی رنبیر کے ساتھ کام نہیں کروں گی،رنبیر کپور

بدھ 21 جون 2017 13:38

کترینہ نے ایسا مزاق میں کہا ہے کہ کبھی بھی رنبیر کے ساتھ کام نہیں کروں گی،رنبیر کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) بالی وڈاداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی رنبیر کے ساتھ کام نہیں کریں گی جبکہ رنبیر کا کہنا ہے کہ ایسا انہوں نے مذاق میں کہا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں کترینہ نے کہا ہے کہ وہ رنبیر کے ساتھ کبھی بھی کام نہیں کریں گی جبکہ رنبیر نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کترینہ سنجیدہ نہیں تھیں یہ بات انہوں نے مذاق میں کہی ہے ۔کترنیہ آج کل رنبیر کے ساتھ ’’جگا جاسوس ‘‘ میں کام کر رہی ہیں انکا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ رنبیر کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیتں کیونکہ ان کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے ۔

وقت اشاعت : 21/06/2017 - 13:38:53

Rlated Stars :