کرینہ کپور نے والدہ ببیتا کی سالگرہ کی تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کر دیں

جمعہ 21 اپریل 2017 13:18

کرینہ کپور نے والدہ ببیتا کی سالگرہ کی تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کر دیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے والدہ ببیتا کی سالگرہ کی تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کر دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی والدہ ببیتا جو کہ ماضی کی نامور اداکارہ بھی رہ چکی ہیں 69 برس کی ہو گئی ہیں،اداکارہ نے بڑی بہن کرشمہ کپور کے ہمراہ والدہ کو ان کی سالگرہ کے دن ممبئی کے مقامی ہوٹل میں سرپرائز پارٹی دی جس کی تصاویر بھی انہوں نے انسٹاگرام پر شئیر کیں،تصاویر میں اداکارہ والدہ ببیتا،بہن کرشمہ اور ان کے بچوں بیٹی سمائرا اور بیٹے کیان راج کپور کے ہمراہ باہر نکلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 21/04/2017 - 13:18:49

Rlated Stars :