فلم’’ چلے تھے ساتھ‘‘ نمائش کے پہلے روز ہی پٹ گئی

جمعرات 27 اپریل 2017 13:31

فلم’’ چلے تھے ساتھ‘‘ نمائش کے پہلے روز ہی پٹ گئی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء)کراچی میں بننے والی نئی اردو فلم "چلے تھے ساتھ" نمائش کے پہلے روز ہی بری طرح فلاپ ہوگئی۔

(جاری ہے)

فلم کے ڈائریکٹر عمر عادل تھے جبکہ فلم میں اداکار بہروز سبزواری کی بیٹی سائرہ بہروز سبزواری نے پہلی مرتبہ فلم میں پرفارم کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فلم اپنے کمزور سکرپٹ ،ڈائریکشن اور میوزک کی وجہ سے ناکام ہوئی ہے۔"چلے تھے ساتھ" کی ناکامی سے پاکستانی فلم سازمزید مایوسی کاشکار ہوگئے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/04/2017 - 13:31:09