ندا چوہدری طویل عرصے کے بعد گوجرانوالہ میں اپنے فن کے جلوے دکھائیں گی

جمعہ 28 اپریل 2017 13:07

ندا چوہدری طویل عرصے کے بعد گوجرانوالہ میں اپنے فن کے جلوے دکھائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) اداکارہ ندا چوہدری گوجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’ حسینہ عاشق تیری ‘‘ میں اپنے فن کے جلوے دکھائیں گی ۔

(جاری ہے)

ان کو ڈرامہ پروڈیوسر نجم زیدی نے اپنے اسٹیج ڈرامہ ’’ حسینہ عاشق تیری ‘‘ کے لئے خصوصی طور پر کاسٹ کیا ہے ۔ ندا چوہدری طویل عرصے کے بعد گوجرانوالہ میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی ۔ ڈرامے کے لئے ندا چوہدری نے خصوصی آئٹم تیار کر لیے ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/04/2017 - 13:07:09