اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا

جمعرات 25 اپریل 2024 22:22

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار سنجے دت کو غیر قانونی آئی پی ایل ایپلیکیشن کیس میں سائبر کرائم سیل کی جانب سے طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فیئر پلے ایپلیکشن پر آئی پی ایل 2023 کی غیر قانونی نشریات سے متعلق معاملے میں تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو مہاراشٹرا کے سائبر ڈپارٹمنٹ نے 29اپریل کو طلب کیا ہے، تمنا بھاٹیہ سے غیر قانونی ایپلیکیشن سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی جبکہ اداکار سنجے دت نے اس کیس میں محکمے کے سامنے پیش ہونے کیلئے وقت مانگا ہے۔

تمام فنکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل دیکھنے کیلئے فیئر پلے ایپ کو پروموٹ کیا تھا حالانکہ اس ایپ کے پاس سرکاری نشریاتی حقوق نہیں تھے۔سائبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فنکاروں کے اس عمل سے سرکاری نشریاتی اداروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
وقت اشاعت : 25/04/2024 - 22:22:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :