پریانکا چوپڑا نے خلا باز بننے کی حامی بھر لی

جمعہ 28 اپریل 2017 14:14

پریانکا چوپڑا نے خلا باز بننے کی حامی بھر لی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) بھارت کی پہلی خاتون خلا باز کلپنا چاولہ پر بننے والی بالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار کے لیے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کر لیا گیا۔ بھارتی اخبار "ڈی این اے " کے مطابق پریانکا نے ڈائریکٹر پریا مشرا کی فلم سائن کر لی ہے اور اس فلم کی پروڈیوسر بھی پریانکا چوپڑا خود ہی ہوں گی۔

(جاری ہے)

پریا مشرا نے کلپنا چاولہ پر فلم بنانے کے لئے 2011 میں ایک ٹی وی چینل کی نوکری چھوڑ دی تھی. جس کے بعد سے وہ اس فلم کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں. آخر کار پریانکا چوپڑا کے اس فلم کے لئے ہاں کہنے کے بعد پریا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہی.بتایا جا رہا ہے کہ چوپڑا کی ٹیم ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے اس پروجیکٹ میں شامل تھی اور حال ہی میں اس کی سکرپٹ فائنل ہوئی ہے۔

وقت اشاعت : 28/04/2017 - 14:14:42

Rlated Stars :