پرینکا چوپڑا سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم پدما وتی میں جلوہ گر ہونگی

فلم میں شاہد کپور راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علائو الدین خلیجی کا کردار ادا کریں گے

ہفتہ 29 اپریل 2017 11:55

پرینکا چوپڑا سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم پدما وتی میں جلوہ گر ہونگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کے بارے میں خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وہ بھی سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم پدما وتی میں کام کرینگی ۔بھارت میڈیا کے مطابق پرینکا چوپڑا اپنی نئی فلم بے واچ کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔اس کے علاوہ وہ اپنی نئی فلم کے سکرپٹ کو بھی پڑھ رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

پرینکا چوپڑا کے بارے میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم پدماوتی کا بھی حصہ ہوں گی ۔فلم میں دیپکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ،ْاس کے علاوہ فلم میں شاہد کپور راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علائو الدین خلیجی کا کردار ادا کریں گے جبکہ پرینکا کا اس بارے میں کہنا ہے کہ سنجے سر میر ے بہت پسندیدہ ہیں ۔

وقت اشاعت : 29/04/2017 - 11:55:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :