ذوالقرنین حیدر نے الحمراہال نمبر l میں اپنا زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’زرا بچ کے ‘‘عارضی طور پر روک دیا

اسٹیج ڈرامہ الحمراء آرٹ کونسل کی انتظامیہ کی بد انتظامی کی وجہ سے عارضی طور پر روکا ، دوبارہ شروع کیا جائیگا ‘ گفتگو

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:47

ذوالقرنین حیدر نے الحمراہال نمبر L میں اپنا زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’زرا بچ کے ‘‘عارضی طور پر روک دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) رائٹر و ڈائریکٹر ذوالقرنین حیدر نے الحمراہال نمبر l میں اپنا زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’زرا بچ کے ‘‘عارضی طور پر روک دیا۔ اس حوالے سے سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے بتایا کہ میں نے اسٹیج ڈرامہ الحمراء آرٹ کونسل کی انتظامیہ کی بد انتظامی کی وجہ سے عارضی طور پر روکا ہے ۔ میں ان تمام فیملیز اور ڈرامہ بینوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرا ڈرامہ پسند کیا اور بار بار اس کو دیکھنے کے لئے بھی آئے ،یہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ فیملیز اچھا ڈرامہ دیکھنے کی خواہش مند ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فیملیز کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اسٹیج ڈرامہ دوبارہ شروع کرونگا جس کی تاریخ کا اعلان آئندہ چندروز میں کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ روکنے کی بنیادی وجہ انتظامیہ کی بد نظمی تھی جس کی وجہ سے مجھے مجبوراًاپنے ڈرامے کو عارضی طورپر روکنا پڑا ۔ جب ڈرامہ دوبارہ شروع ہوگا تو اس میں وہی اداکار شامل ہونگے جو پہلے اس کا حصہ تھے ۔ ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ میں نے ایک اچھا اور اصلاحی فیملی ڈرامہ پیش کرنے کی کوشش کی جس کو فیملیز اور عوامی حلقوں کی طرف سے سراہا بھی گیا اور یہ سلسلہ جاری رکھوں گا ۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 12:47:39

Rlated Stars :