پاکستان سمیت دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:16

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن منایا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن گزشتہ روز منایا گیا ۔پہلی مرتبہ رقص کا عالمی دن29اپریل 1982ء کو انٹر نیشنل ڈانس کمیٹی آف دی انٹرنیشنل تھیٹر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سے یہ دن دنیا کے بیشتر ممالک میں منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد نہ صرف اس فن سے متعلق لوگوں میں آگاہی اور اس کے ذریعے ایک دوسرے کو قریب لانے کا موقع فراہم کرنا ہے بلکہ رقص کی مختلف اقسام کو فروغ دینا اور مختلف قوموں کے ثقافتی سرمائے کو بچانا ہے۔اس دن کے موقع پر دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

وقت اشاعت : 29/04/2017 - 13:16:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :