اداکارہ لیزا رے کی نئی ہاررفلم ’’دوبارہ‘‘ ریلیز کے لئے تیار

جمعرات 18 مئی 2017 19:04

اداکارہ لیزا رے کی نئی ہاررفلم ’’دوبارہ‘‘ ریلیز کے لئے تیار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء)بالی وڈ اداکارہ لیزا رے اپنی نئی ہاررفلم ’’دوبارہ‘‘ کی ریلیز کے لئے تیار ہیں ،یہ ان کی کم بیک فلم ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

اس فلم میں ان کے ساتھ ہما قریشی اورثاقب سلیم شامل ہیں۔ نیلی آنکھوں والی لیزا کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار کو بہت انجوائے کیا ہے اور انہیں اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔فلم کے ہدایتکار پراول رامن ہیں۔فلم 19مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 18/05/2017 - 19:04:44