عدنان صدیقی اور سجل علی کی بالی ووڈ فلم موم کا پہلا گانا ریلیزکردیا گیا

پیر 19 جون 2017 13:08

عدنان صدیقی اور سجل علی کی بالی ووڈ فلم موم کا پہلا گانا ریلیزکردیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) پاکستانی فنکاروں عدنان صدیقی اور سجل علی کیبالی ووڈ فلم موم کا پہلا گانا ریلیزکردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی تھرل سے بھرپور فلم موم کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

روی ادیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیوز کردہ اس فلم میں عدنان صدیقی اور سجل علی مشہور بھارتی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنہ، سشانت سنگھ ، امریتا پوری شامل ہیں۔ فلم موم رواں سال7جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/06/2017 - 13:08:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :