شاہد کپورگھر چھوڑ کر ہوٹل میں منتقل

شاہد کپور کو اپنے گھر سے فلم کے سیٹ پر جانے کے لیے گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسنا پڑتا تھا

بدھ 28 جون 2017 11:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) بھارتی اداکار شاہد کپور اپنا گھر چھوڑ کر ممبئی کے ایک ہوٹل میں منتقل ہوگئے ہیں۔بھارتی اداکار شاہد کپور جو ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شاہد کپور اپنا گھر چھوڑ کر ممبئی کے ہوٹل میں منتقل ہوگئے ،ْ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور کو اپنے گھر سے فلم کے سیٹ پر جانے کے لیے گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسنا پڑتا تھا اور اسی وجہ سے شاہد اپنا گھر چھوڑ کر ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ کے قریب ہی ہوٹل میں منتقل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہوٹل میں منتقل ہونے کے بعد شاہد کپور چند ہی منٹوں میں فلم کے سیٹ پر پہنچ جاتے ہیں جس کے باعث نہ صرف وقت کی بچت ہوجاتی ہے بلکہ شاہد کو اپنی فٹنس کیلئے ورزش کرنے کا وقت بھی مل جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 11:51:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :