اداکارہ اشنا شاہ نے مریم نواز کو "پاناما لیکس" قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 جون 2017 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2017ء) اداکارہ اشنا شاہ نے مریم نواز کو "پاناما لیکس" قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ ہی عرصے میں خاصی شہرت حاصل کر لینے والی اداکارہ اشنا شاہ نے عید کے سلسلے نجی ٹی وی چینل کی جانب سے منعقدہ شو میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اداکارہ سے جب وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے متعلق پوچھا گیا کہ وہ ان کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گی تو اشنا شاہ نے مریم نواز کو "پاناما لیکس" قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم اور ان کے بچے پاناما لیکس کے باعث سپریم کورٹ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/06/2017 - 19:11:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :