اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری

مجھ سے متعلق جو چاہیں سوچیں، مگر اتنی پیاری وزیر اعلی نہیں میں نے دیکھی ‘ معروف میزبان مدیحہ نقوی

جمعہ 26 اپریل 2024 14:50

اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) سوشل میڈیا پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی پولیس وردی میں ملبوس تصویروں کا آنا ہی تھا کہ ہر جانب ان کی خوبصورتی کے چرچے ہونے لگے ہیں۔پاکستانی معروف خواتین شخصیات بھی مریم نواز شریف کی خوبصورتی کے گن گانے پر مجبور نظر آ رہی ہیں۔معروف میزبان مدیحہ نقوی نے مریم نواز شریف کی تصویریں دیکھ کر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کی اسٹوری پر لکھا کہ آپ مجھ سے متعلق جو چاہیں سوچیں، مگر اتنی پیاری وزیر اعلی نہیں دیکھی میں نے۔

(جاری ہے)

مریم نواز کی تصویروں کی طرح مدیحہ نقوی کا یہ تبصرہ بھی خوب وائرل ہوا جسے سوشل میڈیا پیجز نے شیئر کیا۔اسی پوسٹ پر سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔نور بخاری نے کمنٹ باکس میں لکھا کہ مریم نواز شریف حقیقی زندگی میں بہت خوبصورت ہیں، کیمرہ ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کرتا، اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی تھی۔
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 14:50:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :