مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں

جمعہ 26 اپریل 2024 18:33

مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پنجاب پولیس کے یونیفارم میں ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سابق اداکارہ نور بخاری بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

نور بخاری نے وزیراعلی پنجاب کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز حقیقی زندگی میں بھی بہت خوبصورت ہیں، کیمرے نے ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کیا، اللہ نے انہیں بہت حسین بنایا ہے،یہی نہیں بلکہ نامور مارننگ شو میزبان مدیحہ نقوی نے لکھا کہ آپ کچھ بھی کہیں لیکن میں نے اتنی پیاری وزیراعلی کبھی نہیں دیکھی۔

وقت اشاعت : 26/04/2024 - 18:33:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :