ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا سترہواں مرحلہ سلوینیا کے پرموز روگلک کے نام

جرمنی کے مرسل کیٹل حادثے کا شکار ہو کر ریس سے دستبردار،برطانیہ کے کرس فروم کو مجموعی برتری حاصل

جمعرات 20 جولائی 2017 18:29

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا سترہواں مرحلہ سلوینیا کے پرموز روگلک کے نام
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) ٹور ڈی فرانس کا سترہواں مرحلہ سڑسٹھ اعشاریہ پانچ کلومیٹر پر مشتمل تھا۔ دشوار گزار پہاڑی راستے کے باعث رائیڈرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مداحوں نے سائیکلسٹس کا خوب حوصلہ بڑھایا۔

(جاری ہے)

جرمنی کے مرسل کیٹل حادثے کا شکار ہو کر ریس سے دستبردار ہو گئے۔ سلوینیا کی. پرموز روگلک نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے سات منٹ اور اکتالیس سیکنڈز میں طے کر کے میدان مار لیا۔ برطانیہ کے کرس فروم کو ستائیس سیکنڈز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ ریس کے چار مراحل باقی ہیں۔

وقت اشاعت : 20/07/2017 - 18:29:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :