میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار نے ساحل پر دو گھنٹے پرفارمنس دی ،کنسرٹ میں 16لاکھ افراد نے شرکت کی

منگل 7 مئی 2024 13:00

میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) معروف امریکی گلوکارہ میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے ساحل کوپاکابانا پر امریکی گلوکارہ میڈونا کے مفت کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 65 سالہ امریکی گلوکارہ نے ساحل پر 2 گھنٹے پرفارمنس دی۔

انہوں نے اپنے کانسرٹ میں’نتھنگ ریئلی میٹرز‘ ، ’لائیک اے پلیئر‘ اور ’ووگ‘ جیسے مشہور گانے پیش کرکے مداحوں کو اپنی سحر انگیز آواز سے محظوظ کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز 16 لاکھ لوگ میڈونا کے کنسرٹ میں شریک ہوئے اور اس موقع پر ساحل کے ارد گرد سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے ۔
وقت اشاعت : 07/05/2024 - 13:00:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :