بالی ووڈ فلم مبارکاں کی اسٹار کاسٹ پروموشن کیلئے دوبئی پہنچ گئی

منگل 1 اگست 2017 21:08

بالی ووڈ فلم مبارکاں کی اسٹار کاسٹ پروموشن کیلئے دوبئی پہنچ گئی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) انڈین فلم مبارکاں کی اسٹارکاسٹ اورفلم ڈائریکٹر پروموشن کیلئے دبئی پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق فلم مبارکاں اٹھائیس جولائی کو دبئی سمیت پوری دنیا میں ریلیز ہوچکی ہے اور کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، جس پر سٹار کاسٹ سمیت فلم کے ڈائریکٹر بھی بے حد خوش نظر آئے۔

(جاری ہے)

فلم میں ارجن کپور نے ڈبل رول ادا کرکیاپنی نئی پہچان بنائی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر انیس بزمی نے کہا کہ پاکستانی فینز کے لئے نیک تمناں کا اظہارکیا۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں بیحد خوشی ہو گی کہ انڈیا اور پاکستان کے فنکاروں کو لے کر کوئی اچھا پراجیکٹ بنایا جائے۔انیس بزمی نے فلم مبارکاں میں پاکستانی معروف سنگرحسن جہانگیر کے سپر ہٹ گانے ہوا ہوا کا ریمکس خاص طور پر شامل کیا۔
وقت اشاعت : 01/08/2017 - 21:08:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :