ٹام کروز فلم مشن امپاسبل کے چھٹے حصے کی شوٹنگ کی دوران سٹنٹ کرتے ٹخنہ تڑوا بیٹھے

جمعرات 17 اگست 2017 18:19

ٹام کروز فلم مشن امپاسبل کے چھٹے حصے کی شوٹنگ کی دوران سٹنٹ کرتے ٹخنہ تڑوا بیٹھے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز فلم مشن امپاسبل کے چھٹے حصے کی شوٹنگ کی دوران سٹنٹ کرتے ٹخنہ تڑوا بیٹھے جس کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی 55 سالہ ٹام کروز فلموں میں اپنے سٹنٹ خود کرنے کیلئے مشہور ہیںسٹوڈیو کے جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کا ٹخنہ سٹنٹ کرتے ہوئے ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ سے فلمبندی روکنی پڑی ہے جو ان کی صحت کی مکمل بحالی تک رکی رہے گی ٹام کروز اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپنے شائقین کو اگلے سال یہ فلم پیش کرنے کے لیے بے چین ہیںفلم ساز سٹوڈیو پیرامانٹ پکچررز نے اصرار کیا ہے کہ شوٹنگ روکے جانے کے باوجود مشن امپاسبل 6 اگلے سال جولائی میں ہی ریلیز کی جائیگی ، تاہم فلم اگلے سال 27 جولائی کو ہی ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 18:19:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :