اجے دیوگن اور میرے کام کرنے کا انداز ملتا جلتا ہے،عمران ہاشمی

پیر 21 اگست 2017 13:12

اجے دیوگن اور میرے کام کرنے کا انداز ملتا جلتا ہے،عمران ہاشمی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ اداکار اجے دیوگن اور میرے کام کرنے کا اندازملتا جلتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اداکار اجے دیوگن اور میری اداکاری کا انداز ایک جیسا ہے اورمجھے اجے کے ساتھ کام کرنے میں کوئی جھجک یا خوف محسوس نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ’’بادشاہو‘‘ متعدد اداکاروں پر مشتمل فلم ہے جس میں ہر کردار کا اپنا ایک مقصد ،ضرورت اور اہمیت ہے۔فلم ’’بادشاہو‘‘ میں اجے دیوگن ،عمران ہاشمی ،سنجے مشرا ،ودوت جموال ،ایلینا ڈی کروز اور ایشا گپتا شامل ہیں ۔فلم یکم ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 13:12:44

Rlated Stars :