گوری خان نے اپنا انٹیرئیر ڈیزائن سٹور کھول لیا

جمعرات 24 اگست 2017 11:38

گوری خان نے اپنا انٹیرئیر ڈیزائن سٹور کھول لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے حال ہی میں ممبئی شہر میں اپنا انٹیرئیر ڈیزائن سٹور لانچ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوری خان نے اپنے نئے سٹور کی لانچنگ کی تقریب سادگی سے منعقد کی جس میں انہوں نے بالی وڈ انڈسٹری کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا۔گوری کے’’جی کے‘‘ نامی برانڈ سٹور لانچنگ میں سری دیوی، کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑہ، منیش ملہوترا اور نندینا مہتانی نے شرکت کی اور گوری کو نئے سٹور کی مبارکباد دی۔اس سے قبل گوری انٹیرئیر ڈیزائنرکے طور کئی بالی وڈ شخصیات کے گھروں کو سجا چکی ہیں۔ گوری خان شاہ رخ کی کئی مشہور فلمیں بھی پروڈیوس کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں۔

وقت اشاعت : 24/08/2017 - 11:38:06

Rlated Stars :