ممکن ہے کہ ابھیناو بندرا ہی اپنی زندگی پر بننے والی فلم کام کریں، کنان لیئر

منگل 19 ستمبر 2017 12:16

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار کنان لیئر نے کہا ہے کہ وہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ابھیناو بندرا کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان ہی کو کاسٹ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق ہدایتکارکنان لیئر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ابھیناو بندرا ہی اپنی زندگی پر بننے والی فلم کام کریں اور اس حوالے سے ان سے رابطے کئے جارہے ہیں لیکن ابھی اس حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ فلم کی زیادہ تر عکسبندی بھارتی شہر چندی گڑھ کچھ حصہ بیرون ملک جبکہ اولمپک گیمز کا حصہ ممبئی میں عکسبند کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 19/09/2017 - 12:16:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :