پی این سی اے میں ایشیاء پیس فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب کل ہوگی

منگل 19 ستمبر 2017 16:40

پی این سی اے میں ایشیاء پیس فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب کل ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) ایشیاء پیس فلم فیسٹیول پی این سی اے میں جاری ہے۔جس میں 32 ممالک کی 113 فلمیں دکھائی جائیں گی۔ایشیاء پیس فلم فیسٹول کا انعقاد موجودہ حالات میں امن ،رواداری ، محبت اور باہمی اتحاد کی طرف ایک مثبت کوشش ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت فلم انڈسٹری کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ یہ فلم فیسٹیول ایشیائی ممالک کے فلم میکر اور فنکاروں کا قریب لانے میں اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

فلم فیسٹیول کے ذریعے نوجوان نسل کو موجودہ دور میں معاشروں کے اندر پائے جانے والے بے چینی اور مشکلات پر قابو پانے کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے۔ ڈی جی پی این سی اے جمال شاہ کا کہنا ہے کہ فلم ایک پاور فل میڈیم ہے اور یہ مختلف اقوام کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایک دوسرے کی ثقافت سے آگاہی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس فلم فیسٹیول سے ایشیائی ممالک کے مابین روابط مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ فیسٹیول میں 32ممالک کی113فلمیں دیکھائی جائیں گی۔ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کل 20ستمبر کو منعقد ہوگی۔
وقت اشاعت : 19/09/2017 - 16:40:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :