پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی حافظ سعید کی تعریف کرنا مہنگی پڑگئی

منگل 19 ستمبر 2017 18:49

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی حافظ سعید کی تعریف کرنا مہنگی پڑگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی حافظ سعید کی تعریف کرنا مہنگی پڑگئی اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں حافظ سعید کی نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کی حلقہ این اے 120 میں بہترین کارکردگی پر ان کی تعریف کی جس پر انہوں بہت سارے لوگوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا بتایاگیا ہے کہ سیاست اور سماجی مسائل پر ردعمل دینے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور اسی وجہ سے انہیں کئی مرتبہ لوگوں کی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ جاتا ہے اور ایسا ہی کچھ ان کی حال ہی میں کی گئیں ٹویٹس کے ساتھ بھی ہوااس حوالے سے حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’امریکا اور ہندوستان کہتا ہے کہ وہ دہشت گرد ہیں، میرا ماننا ہے کہ حافظ سعید صحیح ہیں، ملی مسلم لیگ نے 4 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے، ان کے لیے دل میں بہت احترام ہے اس پر حمزہ علی عباسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس دفعہ حمزہ علی عباسی نے جماعت الدعوة کے بانی حافظ سعید کی نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کے حوالے سے ٹوئیٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں تیسرے نمبر پر رہی
وقت اشاعت : 19/09/2017 - 18:49:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :