لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلم فینٹم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کے لئے جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کی جانب سے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 10 اگست 2015 11:50

لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلم فینٹم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کے لئے جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کی جانب سے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے کیس کی سماعت کی۔حافظ سعید کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ ممبعی حملوں سے متعلق بنائی جانے والی اس فلم میں حافظ سعید اور پاکستان کے بارے میں ہرزہ سرائی کی گئی ہے۔فلم کے کردار سیف علی خان اور کترینہ کیف کو پاکستان اور جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کے متعلق ہرزہ سرائی کرتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فینٹم نامی فلم کو اٹھائیس اگست کو ریلیز کیا جا رہا ہے جسے بعد میں پاکستانی سینماوں میں بھی نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اس فلم میں پاکستانی پولیس کی نگرانی میں جماعت الدعوہ کے کارکنوں کے جلسے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جو کہ بھارتی پروپیگنڈہ اور پاکستان مخالف سازش کا ایک حصہ ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حکومت پاکستان کو اس فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے اور پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر کو بھی پاکستانی تحفظات سے آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کرئے۔جس پر عدالے نے وفاقی حکومت کو تیرہ اگست تک کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

وقت اشاعت : 10/08/2015 - 11:50:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :