بالی وڈ کی معروف اداکارہ شکیلہ انتقال کر گئیں

جمعرات 21 ستمبر 2017 14:01

بالی وڈ کی معروف اداکارہ شکیلہ انتقال کر گئیں
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) بھارتی فلموں کی ماضی کی معروف اداکارہ شکیلہ ا انتقال کر گئیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ شکیلہ یکم جنوری 1935 ء میں پیدا ہوئیں اور بدھ کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں،ان کی عمر 82 برس تھی۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز( جمعرات) ممبئی میں ماہم قبرستان میں ادا کی گئیں۔انہوں نے ’’آر پار ‘‘ ،’’ سی آئی ڈی‘‘ ، ’’ چائنا ٹائون‘‘، ’’ارمان ‘‘ ، ’’ راج محل ‘‘ ، ’’علی بابا اور چالیس چور ‘‘ ، ’’روپ کماری ‘‘، ’’داستان ‘‘ اور دیگر متعدد فلموں میں کام کیا،انہوں نے اپنی آخری فلم 1963 ء میں کی۔

وقت اشاعت : 21/09/2017 - 14:01:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :