بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری

منگل 23 اپریل 2024 20:59

بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری نفسیاتی مریضوں سے بھری پڑی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں نرگس فخری نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں خود کو بڑا ظاہر کرنے اور چیزوں میں چالاکی سے ردوبدل کرنے والے ذہنی مریض کافی تعداد میں ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ یہاں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے ذہنوں میں سازشیں پنپتی رہتی ہیں لیکن ایسے لوگوں سے بھی مجھے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔

وقت اشاعت : 23/04/2024 - 20:59:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :