فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ کی تشہیر،ورون دھون کی ’’ بھابھی جی گھر پہ ہے‘‘ میں شرکت

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:20

فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ کی تشہیر،ورون دھون کی ’’ بھابھی جی گھر پہ ہے‘‘ میں شرکت
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ کی تشہیرکے لئے ٹی وی شو ’’ بھابھی جی گھر پہ ہے‘‘ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار ورون دھون ان دنوں فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور سی سلسلے میں انہوں نے معروف ٹی وی شو ’’ بھابھی جی گھر پہ ہے‘‘ میں شرکت کی،ورون نے شو میں فلم کے گانے ’’ٹن ٹنا ٹن ‘‘ پر پرفام کر کے دھماکے دار انٹری دی اور شو میں بھابھیوں انگوری اور انیتا(سومیا ٹنڈن ) سے بات چیت کی اور شائقن کو فلم کے حوالے سے دلچسپ واقعات اور پہلوئوں سے متعلق آگاہ کیا۔سومیا ٹنڈن نے انسٹاگرام پر شو کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی ہے جس میں ورون بہت ہینڈسم دکھائی دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/09/2017 - 14:20:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :