اداکارہ زارا ملک کی فلم’’مارکیٹ ‘‘کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی

اتوار 24 ستمبر 2017 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) اداکارہ زارا ملک کی فلم’’ما رکیٹ‘‘ کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی ان کے ہمراہ بہت سے دیگر فنکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس فلم میں زاراملک معمررانا کے مقابل کام کررہی ہیں جبکہ کاسٹ میں بہت سے نئے فنکاروں کو بھی موقع دیا گیا ہی.فلم کے ڈائریکٹر انجم پرویز ہیں جبکہ فلم کی شوٹنگ بعض معاملات کی وجہ سے تعطل کا شکار تھی .اس بارے میں زارا ملک نے بتایا کہ مارکیٹ کی سترفیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جبکہ بقیہ کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے اداکاری کے ساتھ ساتھ میں باقاعدگی سے ماڈلنگ بھی کررہی ہوں اور میں نے حال ہی میں کئی برانڈزکے لئے ماڈلنگ کی ہے۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 11:50:21